کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 نیدر لینڈز کا امریکا کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف

امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم 50 ویں اوور میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک August 21, 2024
(فوٹو: فائل)

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں نیدرلینڈز نے امریکا کو جیتنے کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔

روٹرڈیم میں جاری ایونٹ کے 24 ویں میچ میں امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم 50 ویں اوور میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے میکس او ڈوڈ 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مائیکل لیوٹ 33، نوح کروس 27، وکرمجیت سنگھ 18، آریان دت 10، کائل کلین 6، موسیٰ احمد 6، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 2، ویوین کنگما اور کلیٹن فلائیڈ1، 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پال وین میکرین 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ، شیڈلے وین شالکویک اور نُستھوش کنیگے نے 2، 2 جبکہ اسٹیون ٹیلر، ملند کمار، جوانئے ڈرائسڈیل اور ابھیشیک پرادکر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |