اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں 70 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کارروائیوں کے دوران 37کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی

فوٹو- فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 70کروڑروپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کارروائیوں کے دوران 37کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 70روپے کے لگ بھگ ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران گرفتارملزم سے98گرام چرس اور20گرام آئس برآمد کی گئی،جناح ٹرمینل پرکارروائی کےدوران قطرجانے والے مسافرکے سامان کی تلاشی کے دوران 402گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ کوئٹہ میں دوکارروائیوں کےد وران4 ملزمان سے 10 کلوگرام ہیروئن اور2کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔


اسلام آباد ائیرپورٹ کارروائی کے دوران نائیجیریا سے آنے والے مسافرسے7.5کلوگرام ویڈ، پشاور ائیرپورٹ پرقطرجانے والے مسافرسے980گرام آئس جبکہ لاہور ائیرپورٹ سےسعودی عرب جانے والے مسافرسے 150گرام نشہ آورگولیاں برآمد کی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق جی ٹی روڈ نوشہرہ پر2ملزمان سے 2.4 کلو افیون، 6 کلو ہیروئن، 1.2 کلو چرس اور 3 کلوگرام آئس تحویل میں لی گئی جبکہ ایم ون اسلام آباد پردوکارروائیوں میں 4ملزمان سے140گرام افیون،150گرام ہیروئن،1.2کلوگرام چرس اور1.1کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکےتحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story