مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ 6 پاکستانی فائٹرز فائنل میں پہنچ گئے

فائنل میں پہنچنے والے پاکستانی فائٹرز میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں

پاکستان کی بانو بٹ نے سیمی فائنل میں بھارت کی خوشبو نشاد کو شکست دی

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کا سیمی فائنل راؤنڈ اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان کے 6 فائٹرز نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستانی فائٹرز عبدالمنان، ذیشان اکبر، شہاب علی اور بانو بٹ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ایمان علی اور بشریٰ احمد تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر پہلے ہی سے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

بدھ کو چیمپین شپ کے سیمی فائنلز میں جونیئرز کے مختلف کیٹگریز کے 15 مقابلوں سمیت مجموعی طور پر 38 فائٹس ہوئیں۔


مزید پڑھیں: مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ؛ پاکستانی فائٹر نے بھارت کو ہرادیا

خواتین میں سب سے بڑا مقابلہ پاکستان کی بانو بٹ اور بھارت کی خوشبو نشاد کے درمیان ہوا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستانی بانو بٹ یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

پاکستانی فائٹر عبدالمنان نے بحرین کے عبداللہ اسماعیل کو دوسرے رائونڈ میں ناک آؤٹ کیا۔
Load Next Story