پنڈی ٹیسٹ شان مسعود امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار

امپائر نے پہلے شان کو ناٹ آؤٹ قرار دیا بعد میں بنگادیش کے ریویو پر وہ آؤٹ قرار پائے

فوٹو: ویڈیو گریب

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان کے کپتان شان مسعود امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہوگئے۔

بنگلا دیشی بولر شرف الاسلام کی جانب سے کرائی گئی گیند شان مسعود کے بلے اور پیڈ کے قریب سے ہوتی ہوئی وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔

بنگلا دیش کے کھلاڑیوں نے آؤٹ کی اپیل کی تاہم آن فیلڈ امپائر نے شان کو ناٹ آؤٹ قرار دیا جس پر بنگلا دیشی کپتان نظم الحسین شانتو نے ریویو لے لیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار صفر پر آؤٹ


الٹرا ایج ٹیکنالوجی کی مدد سے جائزہ لینے کے بعد امپائر نے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے شان کو آؤٹ قرار دے دیا۔



شان مسعود امپائر رچرڈ کیٹلبرو کے ساتھ اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ گیند بلے کے بجائے انکے پیڈ کو چھوکر گئی ہے، ان کے احتجاج کے باوجود امپائر نے فیصلہ برقرار رکھا اور شان مسعود کو صرف 6 رنز پر میدان چھوڑنا پڑا۔

مزید پڑھیں: سعود شکیل کے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل

پویلین واپس آنے کے بعد شان مسعود نے ٹی وی پر دوبارہ اپنے آؤٹ کا ری پلے دیکھا اور اپنے یقین کا اظہار کیا کہ گیند واقعی ان کے پیڈ سے ٹکرائی تھی جس سے ان کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوگیا۔
Load Next Story