تحریک انصاف کی جلسہ گاہ کے مقام پر مشکوک بیگ کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

جس جگہ بیگ رکھا گیا ہے وہ مسجد کا احاطہ ہے، امام مسجد


ویب ڈیسک August 21, 2024
فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی جلسہ گاہ کے مقام پر مشکوک بیگ کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشکوک بیگ جلسہ گاہ سے ملحقہ مسجد میں رکھا گیا تھا، اطلاع ملنے پر مسجد خالی کرا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری مسجد کے باہر تعینات کر دی گئی ہے جبکہ امام مسجد کا کہنا ہے کہ جس جگہ بیگ رکھا گیا ہے وہ مسجد کا احاطہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں