
بھارتی میڈیا کے مطابق فروخت کے معاہدے پر اگست میں رجسٹری کی گئی اور اس پر اسٹیمپ ڈیوٹی کی رقم 54 لاکھ روپے بھی ادا کی گئی۔
منوج باجپائی نے اس فلیٹ کو تقریباً دس سال پہلے اپریل 2013 میں اپنی بیوی شبانہ باجپائی کے ساتھ خریدا تھا، جس وقت انہوں نے اس پراپرٹی کے لیے 6.40 کروڑ روپے ادا کیے تھے، جس پر انہوں نے 32 لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی اور 30,000 روپے کی رجسٹری فیس بھی ادا کی تھی۔
منوج باجپائی کی جائیداد صرف اس مہالکشمی پراپرٹی تک محدود نہیں ہیں۔ پچھلے سال ممبئی میں چار آفس یونٹس میں انہوں نے 32 کروڑ روپے کا سرمایہ کاری کی تھی۔
شوبز کے حوالے سے منوج باجپائی جلد 'فیملی مین' سیزن 3 میں نظر آئیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔