پنڈی ٹیسٹ وی آئی پیز کیلئے ظہرانے اور عشائیے پر پابندی عائد

انتظامیہ نے اخراجات میں کمی کے لئے ہر شعبے پر کٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ذارئع


Zulfiqar Baig August 21, 2024
علامتی تصویر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کے دوران مہمانوں اور وی آئی پی شخصیات کے لئے مختص کردہ باکسز میں ظہرانے اور عشائیہ پر پابندی عائد کردی۔

کرکٹ بورڈ کے باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے بورڈ مٹینگ میں فیصلہ کیا تھا کہ کفایت شعاری اور کرکٹ بورڈ کے اخراجات میں کمی کے لئے ہر شعبے پر کٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بارے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی سی بی چیرمین باکس وی وی آئی پی باکس ہاسپلیٹی باکس اور میڈیا باکس میں ظہرانے اور عشائیہ پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے۔ میچ کے دوران صرف کھلاڑیوں کے ڈریسنگ رومز اور پی سی بی کے سیکورٹی اسٹاف کو کھانا مہیا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: شان مسعود امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ میچز کے دوران کھانے پر لاکھوں روپے خرچ کرتا ہے پرائیویٹ سیکورٹی، سرکاری ٹی وی اور سرکاری پرنٹ میڈیا کو ان کے اداروں سے ظہرانہ اور شام کی چائے دی جاتی ہے۔ پرائیویٹ میڈیا کو خود انحصاری پر عمل در آمد کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار صفر پر آؤٹ

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پالیسی پر عمل درآمد کے پابند ہیں یادرہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود فوڈ کورٹس کو سیکورٹی کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔