نوشہرہ گھریلو جھگڑے پر شوہر نے ڈنڈے کے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا

دو ماہ قبل مقتولہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، ہمسائے


ویب ڈیسک August 21, 2024
(فوٹو: فائل)

گھریلو جھگڑے پر خاوند نے ڈنڈے کے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق وادی سون میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر ڈنڈے سے بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا نام ذکیہ اور عمر 22 سال تھی جس کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، دو ماہ قبل مقتولہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس تھانہ نوشہرہ نے قاتل خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں