مقبوضہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 9 فلسطینی شہید
اسرائیل کے ڈرون طیاروں نے بیت حانون بلدیہ اور السودانیہ ریجن میں میزائل بھی داغے۔
فلسطین کی مقبوضہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 3 یہودیوں نے فلسطینی نوجوان کو زندہ جلانے کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
غیرم ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے مقبوضہ غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 9 کارکن شہید ہو گئے۔ القسام بریگیڈ نے اپنے ایک جاری بیان میں 7 کارکنوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج کیمپ پر بمباری کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی صیہونی ریاست کے اندر کسی یہودی بستی کو نشانہ بنانے کے لئے راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے جاسوس طیاروں کی جانب سے بیت حانون بلدیہ اور السودانیہ ریجن میں میزائل داغے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نھیں ہوئی۔
تفتیشی ٹیم کے ایک افسر نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ گذشتہ ہفتے مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد زندہ جلا ئےجانے کے بعد جن 6 یہودی شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے 3 نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ انہوں نے پولیس کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ابوخضیر کو اغوا کرنے کے بعد زندہ جلادیا تھا۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے 3روز قبل بھی غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ کے موقع پر فائرنگ کر کے 7 افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا جب کہ ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا۔