پہلا ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف سری لنکا پہلی اننگ میں 236 رنز بنا کر آؤٹ

کپتان دھننجیاڈی سلوا اور مِلن رتھنایکے نے ذمہ دارانہ باری کھیلتے ہوئے بلاترتیب 74 اور 72 رنز بنائےاور ٹیم کو سہارہ دیا


ویب ڈیسک August 21, 2024
(تصویر: گیٹی امیجز)

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان شروع ہونے والے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلے جانی والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور 113 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان دھننجیاڈی سلوا اور مِلن رتھنایکے نے ذمہ دارانہ باری کھیلتے ہوئے بلاترتیب 74 اور 72 رنز بنائے اور ٹیم کو سہارہ دیا۔

کوشل مینڈس 24، دنیش چندیمل 17، وشوافرنینڈو 13، کمنڈو مینڈس 12، پرابتھ جیاسوریا 10، نشان مادوشکا 4، دِمُتھ کرو2 اور اینجلو میتھیوز 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسیتھا فرنینڈو 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر اور کرس ووکس نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ گس ایٹکنسن نے 2 اور مارک ووڈ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ نے اپنی اننگ میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 22 رنز بنا لیے ہیں اور 214 رنز کا خسارہ پورا کرنا ابھی باقی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں