
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے صورت حال کے تناظر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان ایجوکیشن بورڈ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں میٹرک ضمنی امتحانات کے جاری پرچے معمول کے مطابق ہوں گے اور آج جمعرات 22 اگست کا پرچہ بھی معمول کے مطابق ہوگا۔
ترجمان بورڈ ارسلان چیمہ کا کہنا ہے کہ میٹرک ضمنی امتحانات کے راولپنڈی میں صرف 6 امتحانی مراکز ہیں۔
22 اگست کو ہونے والے جلسے اور مظاہرے کی وجہ سے آج جمعرات 22 اگست کو میٹرو بس سروس معطل رہے گی اور ساتھ ہی میٹرو بس اسٹیشنوں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔