امتحانات کے دوران طالبعلموں کیلئے مفید غذائیں

کچھ غذائیں مفید ہیں جو طالب علموں کی دماغی صلاحیتوں اور یادداشت کو بہتر کرتی ہیں


August 22, 2024
فوٹو : فائل

(شعبہ صحافت، جامعہ پنجاب لاہور)

امتحان کی تیاری کے دوران طلبہ کے لیے چیزوں کو یاد رکھنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ ماہرین طلباء کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ امتحان کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھیں تاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ اس سلسلے میں کچھ غذائیں مفید ہیں جو طالب علموں کی دماغی صلاحیتوں اور یادداشت کو بہتر کرتی ہیں۔

بیج اور اخروٹ

بیج اور اخروٹ ذہنی افعال کے لیے مفید غذائیں ہیں۔ زنک اور وٹامن ای، اخروٹ اور بیجوں میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں فائبر، پروٹین اور اچھی چکنائی بھی ہوتی ہے، جو آپ کو طویل عرصے تک توانائی فراہم کرتی ہے۔

انڈے

انڈے نہ صرف ناشتے میں مزیدار ہوتے ہیں بلکہ یہ دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ انڈوں میں پروٹین، فولک ایسڈ، وٹامن بی 12 اور بی 6 کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس لیے یہ دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ طالب علموں کی ذہنی استعداد کو بڑھانے میں یہ معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں موجود 'کوکو' دماغ کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ 'کوکو' دماغ کے کئی حصوں میں خون کی نالیوں اور نیورون کی تعداد کو بڑھاتا ہے، یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور لوگوں کو نئی چیزیں زیادہ مؤثر طریقے سے سیکھنے میں مدد کرتا ہے۔ مزید برآں، ڈارک چاکلیٹ دماغی خون کے بہاؤ کو بہتر بنا سکتی ہے۔ امتحان کے دنوں میں زیادہ کیفین، کولا مشروبات، میٹھے اور تلے ہوئے کھانوں سے دور رہیں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ بہت زیادہ پانی پیتے اور کافی نیند لیتے ہیں۔

بلوبیری

بلوبیری بظاہر بہت چھوٹی ہے، لیکن اس کے خواص بے شمار ہیں۔ بلوبیری دماغی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ ہماری یادداشت کو بہتر بناتی ہے، ہمیں تناؤ اور ذہنی تھکاوٹ سے بچاتی ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے سولہ ہفتوں تک روزانہ بلوبیریز کا استعمال کیا ان کی یادداشت اور دماغی کارکردگی سب سے تیز تھی۔

کافی

کافی میں کیفین کا مواد ہے، جو یاداشت بڑھاتا اور آپ کو جوان ہونے کا احساس دلاتا ہے۔ دماغ کو تیزی سے کام کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ 'نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجنگ' کی طرف سے کیے گئے مطالعے کے مطابق، کافی لوگوں کے دماغ کو زیادہ فعال بناتی اور سر درد سے نجات میں بھی مدد دیتی ہے۔ تاہم، بہت زیادہ کافی پینا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس لیے اپنے استعمال کو محدود کریں۔

پروٹین سے بھرپور غذا

امتحانات کے دنوں میں پروٹین سے بھرپور غذائیں کھانے سے دماغ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انسانی جسم کو پروٹین کو جذب کرنے اور پھر مسلسل توانائی فراہم کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ اس لیے امتحانات کے دنوں میں آپ کو پنیر، چنے، انڈے اور پروٹین سے بھرپور غذا کھانی چاہیے۔

ترش پھل

ترش پھل (سٹرس فوڈ) کھانے سے ذہنی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دماغ کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ ترش پھل کھانے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے اور امتحانات کے دنوں میں غیر ضروری طور پر بیمار ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |