لاس اینجلس اولمپکس کی تیاریاں شروع 5 نئے کھیل شامل ہوں گے

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں اولمپک ولیج قائم ہوگا


Zubair Nazeer Khan August 22, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پیرس اولمپکس2024 ختم ہونے کے ساتھ ہی لاس اینجلس اولمپکس2028 کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا، امریکا میں شیڈول ان گیمز میں 5 پانچ نئے کھیل فلیگ فٹبال، بیس بال/سافٹ بال، کرکٹ، لیکروس اور اسکواش شامل ہوں گے۔

لاس اینجلس قبل ازیں 2 مرتبہ 1932 اور 1984 میں اولمپک مقابلوں کی میزبان کرچکا ، کاروں کے اژدھام کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور شہر میں اولمپک مقابلوں کے مقامات کو منفرد حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کھیلوں کے کسی بھی مقام پرجانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس کی شاندار اور یادگار اختتامی تقریب

اس کے لیے سرمایہ کاری کے ساتھ دیگر امریکی شہروں اور ریاستوں سے 3 ہزار کے قریب بسیں مستعار لی جائیں گی،14 جولائی 2028 کو افتتاحی تقریب کاانعقاد طے ہے، گیمز 30 جولائی تک جاری رہیں گے، بعدازاں پیرا اولمپک گیمز 15 سے 27 اگست تک ہوں گے۔

مقابلے دیگر شہروں میں بھی ہونے ہیں، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں اولمپک ولیج قائم ہوگا،ایل اے میموریل کولیزیم اولمپک کی تین افتتاحی تقریبات اور ایتھلیٹکس مقابلوں کی میزبانی کرنے والا پہلا اسٹیڈیم بن جائے گا۔

مزید پڑھیں: چینی اولمپکس میڈلسٹ کی سوپ بیچنے کی ویڈیو وائرل

لاس اینجلس ایرینا جمناسٹک، ایکسپوزیشن پارک غوطہ خوری کی میزبانی کرے گا،ساحلی پٹی پر واٹر فرنٹ میراتھن تیراکی ، ٹرائیتھلون اورکشتی کے مقابلے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔