زائرین بس حادثہ وزارت خارجہ نے کرائسس مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا

یونٹ پاکستانی زائرین کے اہلخانہ کو 24 گھنٹے حادثے کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا


ویب ڈیسک August 22, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

وزارت خارجہ نے پاکستانی زائرین کی معلومات کے حوالے سے کرائسس مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا ہے۔


دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ یونٹ پاکستانی زائرین کے اہلخانہ کو 24 گھنٹے حادثے کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔


دفتر خارجہ نے پاکستانی زائرین کی معلومات کے حوالے سے اسلام آباد میں 0519207887 اور کراچی آفس میں 03009310095 یا 0332755663 نمبرز مشتہر کر دیئے ہیں جن پر پاکستانی زائرین کے ورثاء معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔


مزید پڑھیں: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 32 جاں بحق


دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ایران میں پاکستانی سفارتخانے نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا تھا۔ پاکستانی سفیر کے مطابق ہم ایرانی وزارت خارجہ اور یزد شہر کی مقامی حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں۔


پاکستانی سفیر کے مطابق زخمیوں کی مدد کے لیے تہران سے سفارت خانے کے اہلکاروں کو روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے زائرین کی میتیں پاکستان بھیجنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں