اروشی روٹیلا ایک بار پھر زخمی اسپتال سے ویڈیو جاری

اداکارہ نے دُعاؤں کی اپیل کردی


ویب ڈیسک August 22, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے زخمی حالت میں مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہیں زخمی ہاتھ کے ساتھ اسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں اروشی روٹیلا کے ہاتھ کی انگلیوں سے خون بہہ رہا تھا جبکہ وہ اسپتال میں آکسیجن ماسک لگائے بیٹھی تھیں۔

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے لیے دُعا کریں۔

بھارتی اداکارہ کی اس ویڈیو پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن سے اظہار ہمدردی کیا تو وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے اروشی روٹیلا پر کڑی تنقید کی۔

صارفین نے کہا کہ اروشی معمولی زخم لیکر اسپتال پہنچ گئیں اور اب آکسیجن ماسک لگا کر مداحوں کی ہمدردی اور توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔




واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں بھی اروشی روٹیلا اپنی نئی آنے والی فلم 'NBK 109' کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے کچھ ایکشن سین فلمائے جارہے تھے کہ اچانک اُن کے ساتھ حادثہ پیش آگیا تھا، جس کے تنیجے میں اروشی کو فریکچر ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں