حیدرآباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکارسپرد خاک

جاں بحق ہونے والے 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن حیدر آباد میں ادا کی گئی


ویب ڈیسک July 07, 2014
نماز جنازہ موقع پر اعلی پولیس افسران اور حکومتی ارکان بھی شریک تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں کو سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 میں گزشتہ روز پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن حیدر آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے موقع پر اعلی پولیس افسران اور حکومتی ارکان بھی شریک تھے۔ نماز جنازہ کے بعد پولیس اہلکاروں کو پورے اعاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لطیف آباد نمبر 7 میں 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیون کو فوری طور پر بھٹائی اسپتال منتقل کیا اور پھر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو علاج کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل جاں بحق ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں