انگلینڈ کا دورہ پاکستان برطانوی ٹی وی چینلز کے بلیک آؤٹ کا خدشہ

بورڈ کے ٹینڈر دستاویز پر کسی انگلش ٹی وی چینل نے دلچسپی نہ دیکھائی، رپورٹس


ویب ڈیسک August 22, 2024
بورڈ کے ٹینڈر دستاویز پر کسی انگلش ٹی وی چینل نے دلچسپی نہ دیکھائی، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے ٹیسٹ دورے کے دوران ممکنہ ٹی وی بلیک آؤٹ کے سامنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

معروف برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کیے گئے ٹینڈر دستاویز پر کسی انگلش ٹی وی چینل نے کوئی دلچسپی نہیں کی اور اس مرحلے پر کوئی براڈکاسٹر مذاکرات میں بھی شامل نہیں ہوا۔

دسمبر 2022 میں انگلینڈ کی پاکستان میں ہونے والی حالیہ ٹیسٹ سیریز کو اسکائی اسپورٹس نے ٹیلی ویژن پر نشر کیا تھا جو تمام ہوم ٹیسٹ میچوں کے خصوصی حقوق رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے برطانوی سیکورٹی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

اسکائی نے پی سی بی کو واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ بولی لگانے کا ارادہ نہیں رکھتا جبکہ ٹی این ٹی اسپورٹس نے مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق فروخت کرنے پر رضامند

دوسری جانب معاملات کو مزید پیچیدہ بنانے کیلئے پی سی بی نے آئی ایم جی یا پچ انٹرنیشنل جیسی عالمی کمپنی کے بجائے ایک مقامی مارکیٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کی ہیں۔

خیال رہے کہ اس مقامی کمپنی نے رواں سال انگلینڈ کے دورہ بھارت کیلئے تاخیر سے معاہدہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں