کراچی میں 27 سے 28 اگست کے درمیان بارش کا امکان

مون سون کا ایک نیا سلسلہ 26 اگست سے سندھ پر اثرانداز ہوگا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 22, 2024
(فوٹو: فائل)

مون سون کا ایک نیا سلسلہ 26 اگست سے سندھ پر اثرانداز ہوگا جس کے سبب 27 تا 28 اگست کے درمیان کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں بھی چل پڑی ہیں جبکہ ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔

اگلے 2 سے 3 روز کے دوران دن کے وقت موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بدھ کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں