
اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی مشاورتی فرم کرول کے اعداد و شمار کی بنیاد پر بتایا کہ نیرج چوپڑا کی قیمت 29.6 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 40 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 330 کروڑ روپے) تک پہنچ گئی ہے۔
نیرج کی برانڈ ویلیو ایشن اولمپکس سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے برابر تھی۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ منو بھاکر، نیرج چوپڑا کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
اسی طرح اولمپکس میں بھارت کو دو برانز میڈل جتوانے والی شوٹر منو بھاکر نے حال ہی میں کولڈ ڈرنک برانڈ تھمز اَپ کیساتھ 1.5 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: گولڈ میڈل نہ جیتنے پر نیرج بھارت سے جرمنی روانہ! مگر کیوں؟
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اولمپکس 2024 سے پہلے منو بھاکر کی برانڈ ویلیو محض 25 لاکھ سالانہ تھی تاہم شاندار کارکردگی کے بعد ملکی و غیرملکی 40 سے زائد برانڈز نے اولمپئین سے رابطہ کیا ہے۔
دوسری جانب بھارت کے دو اولمپئینز منو بھاکر اور نیرج چوپڑا کی ملاقاتوں کے لیکر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔