سابق بھارتی کرکٹر افغان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

رام کرشنن سریدھر نے 2014 سے 2021 تک بھارتی ٹیم کیلئے بطور فیلڈنگ کوچ ذمہ داریاں نبھائیں


ویب ڈیسک August 22, 2024
رام کرشنن سریدھر نے 2014 سے 2021 تک بھارتی ٹیم کیلئے بطور فیلڈنگ کوچ ذمہ داریاں نبھائیں (فوٹو: فائل)

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے ایف جی) نے بھارت کے سابق کھلاڑی رام کرشنن سریدھر کو نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے میچوں سے قبل ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا۔

سریدھر نے سابق بھارتی کوچ روی شاستری کے معاون عملے کے طور پر 2014 سے 2021 تک 7 سال تک ہندوستان کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

افغانستان 9 ستمبر سے بھارت کے شہر نوئیڈا میں نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا، اس کے بعد وہ 18 ستمبر سے شارجہ میں تین ون ڈے میچوں میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کریں گے۔

مزید پڑھیں: افغانستان، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کی میزبانی بھارت میں کرے گا

سریدھر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھارت کیلئے 35 فرسٹ کلاس اور 15 لسٹ-اے میچ کھیلے لیکن کبھی بھی بین الاقوامی کرکٹ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے۔

300 سے زیادہ میچوں میں ہندوستان کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے والے رام کرشنن سریدھر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 2014 سے 2017 تک کنگز الیون پنجاب کے اسپن بولنگ کوچ کیلئے بھی ذمہ داریاں نبھائیں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |