سلمان خان اور عامر خان 30 سال بعد فلم میں ایک ساتھ پوسٹ وائرل

دونوں اسٹارز آخری بار سال 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم 'انداز اپنا اپنا' میں ایک ساتھ نظر آئے تھے

سلمان خان اور عامر خان کے مداح خوشی سے جھوم اُٹھے : فوٹو : فائل

عامر خان پروڈکشن ہاؤس کی سوشل میڈیا پوسٹ نے دبنگ اسٹار سلمان خان اور عامر خان کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس نے گزشتہ روز 21 اگست کو میگا اسٹار سلمان خان کے پُرانے ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔

سلمان خان نے سال 2010 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ میں نے فلم 'انداز اپنا اپنا' کے بعد عامر خان کو مجھے چُھونے نہیں دیا (یعنی دوبارہ اُن کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی)، اگر وہ مجھے سونے میں بدل دیتے تو؟

دبنگ اسٹار کی اس پوسٹ پر 14 سال بعد عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس نے ردعمل دیا ہے، پروڈکشن ہاؤس نے کہا کہ ہم اس کے بارے میں بہت سوچتے ہیں۔

پروڈکشن ہاؤس کے ردعمل نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور عامر خان بہت جلد فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، یہ ردعمل اسی کی طرف اشارہ ہے۔


واضح رہے کہ سلمان خان اور عامر خان آخری بار سال 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم 'انداز اپنا اپنا' میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی نئی فلم 'ستارے زمین پر' کی شوٹنگ مکمل، کرسمس میں ریلیز ہوگی

خیال رہے کہ ان دنوں سلمان خان اپنی اگلی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جوکہ سال 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

دوسری جانب عامر خان نے حال ہی میں اپنی اگلی 'ستارے زمین پر' کی شوٹنگ مکمل کی ہے، فلم رواں برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں عامر خان کے مدمقابل جینیلیا ڈی سوزا کردار ادا کررہی ہیں اور یہ دونوں فنکاروں کا بڑی اسکرین پر پہلا اشتراک ہے۔
Load Next Story