کہنی کی انجری حسن علی کے علاج کا خرچہ بورڈ نہیں کلب برداشت کرے گا

پی سی بی نے اپنے کرکٹر کی لیگ میچ میں انجری کا ذمہ دار انگلش کاؤنٹی کلب کو ٹھہرادیا


ویب ڈیسک August 22, 2024
پی سی بی نے اپنے کرکٹر کی لیگ میچ میں انجری کا ذمہ دار انگلش کاؤنٹی کلب کو ٹھہرادیا (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی کہنی کے علاج کی تمام تر ذمہ داریاں انگلینڈ کی کاؤنٹی کلب وارکشائر نے اٹھانے کی حامی بھرلی۔

رواں برس انگلش کاؤنٹی کلب وارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے حسن علی کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ وطن واپس لوٹگئے تھے۔

فاسٹ بولر نے انجری کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے علاج کیلئے درخواست کی تھی، جس پر بورڈ انہیں یقین دہانی کروائی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پی سی بی نے وارکشائر کاؤنٹی کو حسن علی کا علاج کرانے کا کہا تھا کیونکہ وہ لیگ میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: حسن علی کے علاج کا بیڑہ پی سی بی نے اٹھالیا

بورڈ کا موقف ہے کہ حسن علی مکمل فٹ اور صحت مند ہوکر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے گئے تھے تو علاج کی ذمہ داری بھی انگلش کلب کی ہے، وارکشائر نے پی سی بی کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے تمام تر علاج کی ذمہ داری اٹھالی ہے اور امید ہے کہ کرکٹر جلد انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کا دورہ پاکستان؛ برطانوی ٹی وی چینلز کے بلیک آؤٹ کا خدشہ

واضح رہے کہ حسن علی کی کہنی کی سرجری یا ان کا ری ہیب مکمل ہونے کے بعد ہی انگلش کلب کرکٹر کو پاکستان واپس بھیجے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں