این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا مگر بانی کے حکم پر رک گئے وزیراعلیٰ کے پی

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ رک جاؤ تو رک گئے اب بھی بانی پی ٹی آئی کی کال پر تیار ہیں، علی امین گنڈا پور


ویب ڈیسک August 22, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا مگر بانی کے حکم پر رک گئے۔

جلسے منسوخ ہونے کے بعد بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ اس حد تک جائیں کہ پھر کنٹرول نہ کرسکو، کارکن تیار ہیں حوصلہ بلند ہے۔

انہوں ںے کہا کہ این او سی کینسل ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا، بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں انہوں نے حکم دیا کہ 8 ستمبر کو جلسہ کرنا ہے، واضح پیغام دیتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر آگے بڑھنے کو بھی تیار ہیں اور ہیچھے ہٹنے کو بھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ رک جاؤ تو رک گئے اب بھی بانی پی ٹی آئی کی کال پر تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |