اپوزیشن کا اجلاس جلسہ منسوخ کرنے پر مجھے اعتماد میں کیوں نہیں لیا اچکزئی ناراض

جلسہ ملتوی کرنے جیسا بڑا فیصلہ کرتے وقت مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا، اچکزئی کا شکوہ، پی ٹی آئی کی منانے کی کوشش


ویب ڈیسک August 22, 2024
فائل: فوٹو

الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کے جلسہ منسوخ کرنے کے معاملے میں اعتماد میں نہ لیے جانے پر اپوزیشن کا الائنس طلب کرلیا، اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنما اچکزئی کو وضاحتیں دیتے رہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چھ جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی جلسے ملتوی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کرنے پر ناخوش ہیں اسی لیے انہوں نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔


اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا، تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین، اخونزادہ حسین یوسفزئی اور دیگر شریک ہوئے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ترنول جلسہ منسوخی سے متعلق تحفظات سامنے آگئے، محمود اچکزئی نے اجلاس میں شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا، میرے نام سے عدالت میں درخواست جمع ہے، جلسہ ملتوی کرنے جیسا بڑا فیصلہ کرتے وقت مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا۔


ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین محمود خان اچکزئی کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے۔


بعدازاں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے ترنول جلسہ گاہ جانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس ختم ہونے پر محمود اچکزئی کی سربراہی میں اپوزیشن وفد جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |