کشمیراورفلسطین کے مسلمانوں کو مذہبی بنیاد پر تشدد کا سامنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب

مذہب کی بنیاد پر تشدد قابل مذمت ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک August 22, 2024
کوئی مذہب عقائد کی بنیاد پر تشدد کی اجازت نہیں دیتا، مریم نواز:فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے مذہبی بنیادوں پر تشدد کا شکار ہونے والے افراد کے عالمی دن پر بیان میں کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی مذہب نہیں ہوگا جو مختلف عقائد ماننے والوں پر تشدد کی اجازت دیتا ہوگا - مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا اسکی مثال ہے۔ دہائیوں سے کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر عقائد کی بنیاد پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ مذہب کی بنیاد پرتشدد قابل مذمت ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والوں کو برابر کا احترام دیتا ہے۔پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ مختلف مذاہب کی نمائندگی ہے، سب پاکستانی ہیں کوئی تفریق نہیں- اقلیتوں پراٹھنے والے ہاتھوں کو سختی سے روکا جاتا ہے۔حکومت پنجاب مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ سب تشدد اورتعصب کے خلاف کھڑے ہوں اور پرامن اور محفوظ معاشرے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔