سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا ہے وزیرخزانہ

روپے کی قدر مضبوط ہورہی ہے اور ملک میں میکرو استحکام آ رہا ہے، محمد اورنگزیب


Irshad Ansari August 22, 2024
ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہیں، محمد اورنگزیب:فوٹو:فائل

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےاسلام آباد میں راست کنیکٹیویٹی منصوبے کے نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونا راست کنیکٹیویٹی منصوبہ ایک احسن اقدام ہے۔ بونا راست منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے اور ملک میں میکرو اکنامک استحکام آ رہا ہے۔ توانائی کے شعبے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں۔ ہمارا ڈیجیٹل اکنامی کی جانب بڑھنا خوش آئند ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے لیکجز کے کاروبار کو ختم کرنا ہے۔ ڈیجیٹائزیشن کا عمل کسی بھی ملک کی ترقی کا اہم جزو ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن سے غربت اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا۔ بونا راست منصوبہ پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان اہم سنگ میل ہے، بونا راست سے بیرون ملک مقیم افراد اپنے پیاروں کو بآسانی رقم منتقل کر سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔