
اسلامی جمعیت طلبہ کالجز کمیٹی جنوبی کے انچارج عمر فاروق اور انچارج امور طلبہ تیمور احمد نے طلبہ کو کالجز میں داخلوں سے متعلق درپیش مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دونوں کی سربراہی میں جمعیت کے وفد نے ڈی جی کالجز سندھ سے ملاقات کی تھی جس میں آن لائن پورٹل میں طلبہ کو درپیش مسائل اور بالخصوص کٹ آف نمبرز میں اضافے کی باعث کالجز میں داخلوں کی پیچیدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی جی کالجز نے جمعیت کے تحفظات پر نظر ثانی کی یقین دہانی کروائی ہے، جلد نئے کٹ آف جاری کردیے جائیں گے جس کے بعد طلبہ اپنے نمبرز کے مطابق پسندیدہ کالجز میں داخلہ لے سکیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔