آن لائن داخلوں میں توسیع اور کٹ آف نمبرز میں کمی خوش آئند ہے اسلامی جمعیت طلبہ

جمعیت کے وفد کی ڈی جی کالجز سندھ سے ملاقات

جمعیت کے وفد کی ڈی جی کالجز سندھ سے ملاقات

اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے وزارت تعلیم کی جانب سے کٹ آف نمبرز میں کمی اور آن لائن ایڈمیشن کی تاریخ میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کالجز کمیٹی جنوبی کے انچارج عمر فاروق اور انچارج امور طلبہ تیمور احمد نے طلبہ کو کالجز میں داخلوں سے متعلق درپیش مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


دونوں کی سربراہی میں جمعیت کے وفد نے ڈی جی کالجز سندھ سے ملاقات کی تھی جس میں آن لائن پورٹل میں طلبہ کو درپیش مسائل اور بالخصوص کٹ آف نمبرز میں اضافے کی باعث کالجز میں داخلوں کی پیچیدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی کالجز نے جمعیت کے تحفظات پر نظر ثانی کی یقین دہانی کروائی ہے، جلد نئے کٹ آف جاری کردیے جائیں گے جس کے بعد طلبہ اپنے نمبرز کے مطابق پسندیدہ کالجز میں داخلہ لے سکیں گے۔
Load Next Story