گیس پریشرمیں کمی سی این جی اورصنعتوں کو 24 گھنٹوں کیلیے فراہمی بند

گیس کی بندش اتوار کی صبح سے لے کر پیر کی صبح تک ہوگی، سوئی سدرن گیس کمپنی


ویب ڈیسک August 22, 2024
گیس بندش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی،سوئی سدرن گیس کمپنی:فوٹو:فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی، صنعتوں اور صنعتوں کے اپنے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس کی بندش اتوار 25 اگست کی صبح سے پیر 26 اگست کی صبح تک ہوگی۔ گیس کی بندش کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی صارفین کے خلاف سخت کارروائی کیا جائی گی اور ان کو گیس کی فراہمی کم ازکم 7 روز کے لیے منقطع کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں