سونا عالمی مارکیٹ میں سستا ہوگیا مقامی سطح پر قیمت میں اضافہ

مقامی مارکیٹ میں سونا 800 روپے فی تولہ اور 686 روپے فی 10 گرام مہنگا ہوگیا


Staff Reporter August 22, 2024
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس کی کمی آئی (فوٹو: اے آئی)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہو گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس سے سونے کی نئی عالمی قیمت 2504ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔


دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے بڑھنے سے نئی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے ہو گئی۔


ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |