
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے مقام ترنول سے پاکستان تحریک انصاف کے کم ازکم 21 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے بعدازاں انہیں اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا۔
پولیس نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے جوڈیشل ریمانڈ دیا جائے۔ اس پر اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ اعجاز احمد نے گرفتار کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے ملزمان سے تفتیش مکمل کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔