کوٹریموٹرسائیکل چھینے کے دوران مزاحمت پرنوجوان زخمی

پولیس نے ملزمان زاہداورنظام کوگرفتارکرکے موٹرسائیکل اور ٹی ٹی پسٹل برآمدکرلی۔


Nama Nigar September 22, 2012
مسلح افرادنے موٹرسائیکل چھینے کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے نوجوان کوزخمی کردیا۔

ISLAMABAD: مسلح افرادنے موٹرسائیکل چھینے کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے نوجوان کوزخمی کردیا۔

تفصیلات کیمطابق کوٹری ریلوے کالونی میں دو مسلح افراد نے اقبال سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اورمزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرارہوگئے۔

کوٹری مریم سینٹر کے قریب اپنی والدہ لالی کے ہمراہ جانیوالے موٹرسائیکل سوار نوجوان سے 2 نامعلوم مسلح افرادموٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کر رہے تھے ۔اطلاع پرپولیس نے بروقت پہنچ کر زاہد سولنگی اور نظام ببر کو گرفتار کر کے ایک موٹر سائیکل اور ایک ٹی ٹی پسٹل برآمدکر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں