بھارتی ریکارڈ توڑنے پر سفیان محسود گورنر ہاؤس کے پی مدعو فیصل کنڈی کا خراج تحسین

وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچے کا یہ کارنامہ پورے ملک کے لیے خوشی کا باعث ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچے کا یہ کارنامہ پورے ملک کے لیے خوشی کا باعث ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

انڈین ریکارڈ توڑنے پر گورنر خیبرپختونخوا نے سفیان محسود کو خراج تحسین پیش کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے گنیز ورلڈ ریکارڈز ہولڈر سفیان محسود اور اسکے والد کو خصوصی دعوت پر گورنر ہاؤس پشاور بلا لیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوآلا چیلنج میں انڈیا کا پانچواں سالہ گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنا تاریخی کارنامہ ہے، سفیان محسود کو پاکستان کا کم عمر ترین گنیز ورلڈ ریکارڈز ہولڈر بننے کی مبارک دیتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچے کا یہ کارنامہ پورے ملک کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے بعد وہ پاکستان کے کم عمر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔

سفیان محسود نے7.87 سیکنڈز میں تیز ترین ٹائم ٹو کلائمب اراؤنڈ اے پرسن (انسانی جسم کے گرد لٹک کر چکر کاٹنا) کا ریکارڈ بنا لیا۔
Load Next Story