پرابھاس دیپیکا اور امیتابھ کی فلم ’کالکی2898‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی

فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا) کا سراغ لگانے کے مشن پر ہے

فوٹو : انسٹاگرام

سپر اسٹار اداکار پرابھاس، دیپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیشا پاٹانی کی بلاک بسٹر سائنس فلم 'کالکی2898' نیٹ فلکس پر پیش کردی گئی۔

فلم نے پوری دنیا میں نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

'کالکی 2898' نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر 'پٹھان' کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا اور صرف دو ہفتے میں انڈین باکس آفس پر 543 کروڑ کا بزنس کیا جو 'پٹھان' کے مجموعی بزنس سے بھی زیادہ ہے۔

فلم سنگاپور میں بڑے پیمانے پر ریلیز ہوئی جس میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 اسکرینوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔

'کالکی 2898' خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ اسکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پرابھاس اور دیپیکا کی نئی فلم 'کالکی2898' نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچا دیا


یہ بھی پڑھیں : دیپیکا پڈوکون بلاک بسٹر فلم 'کالکی 2898' کے سیکوئیل کا حصہ نہیں ہوں گی

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے اور فلم کی کہانی نہایت شاندار ہے۔

فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے کے مشن پر ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پرابھاس اور دیپیکا کی 'کالکی2898' ایس ایس راجمولی کو بھی پسند آگئی

یہ بھی پڑھیں : 'کالکی2898' میں پرابھاس، دیپیکا اور امیتابھ کے معاوضوں کی تفصیل سامنے آگئی

کمل ہاسن نے سپریم یاسین کا کردار نبھایا ہے اور اس فلم میں سسواتا چٹرجی اور دیشا پٹانی جیسی معاون کاسٹ بھی شامل ہے۔

فلم میں راجمولی کے ساتھ دلکیر سلمان، وجے دیورکونڈا، مرنال ٹھاکر، رام گوپال ورما کے طاقتور کیمیو کردار بھی شامل ہیں۔
Load Next Story