علی امین گنڈاپور کے پاس پارٹی کارکنوں کیلئے پیسے ہیں عوام کو ریلیف کیلئے نہیں امیر مقام
علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسہ نہ کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، اب وہ اپنا وعدہ پوراکریں، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر سیفران امیر مقام نے خیبر پختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام جلسے کے لیے کارکنوں کو پیسے دینے پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پاس اپنی پارٹی کے کارکنان کو دینے کے لیے پیسے ہیں لیکن صوبے کے عوام کو بجلی میں ریلیف کیلئے پیسہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے بیان کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے پاس پی ٹی آئی کے کارکنوں کو دینے کے لیے پیسے ہیں مگر خیبرپختونخوا کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے نہیں، 5،5 ہزار روپے اسلام آباد پر حملے کے لیے ہیں مگر خیبرپختونخوا کے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ان کے پاس پیسہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر حملے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسہ نہ کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، اب وہ اپنا وعدہ پورا کریں، ہمیں علم ہے کہ یہ صبح کیا بات کرتے ہیں اور رات کو کیا بات کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر حملہ اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ ملک میں مہنگائی تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، بلڈوزر، کرینوں اور کھدائی والی مشینوں سے بجلی سستی نہیں ہو گی، علی امین گنڈا پور وزیراعلی نہیں ولن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آؓباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کارکنوں میں پیسے تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جبکہ جلسہ ملتوی کردیا گیا تھا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں علی امین گنڈاپور کو کارکنوں میں پیسے تقسیم کرتےدیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز بھی علی امین گنڈاپور کے ساتھ موجود ہیں۔