عمرے ویزے پر جعلسازی سے سعودی عرب جانے کی کوشش میں دو ملزمان گرفتار

عمرہ ویزے پرجانے والے مسافروں نے جعلی سفری دستاویزات پرسینیگال جانے کی کوشش کرنا تھی، ایف آئی اے


Staff Reporter August 22, 2024
کراچی ایئرپورٹ پر ملزمان کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا ( فوٹو ایکسپریس)

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عمرے کے ویزے کے نام پر جعلسازی کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے 2 مسافروں کوآف لوڈ کردیا، عمرہ ویزے پرجانے والے مسافروں نے جعلی سفری دستاویزات پرسینیگال جانے کی کوشش کرنا تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کی شناخت اظہر مقصود اور محمد عثمان کے ناموں سے ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان عمرہ ویزے پرسعودی عرب جارہے تھے، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے سینیگال جانے کی کوشش کرنا تھی، ان کے سامان سینیگال کے ویزے برآمد کر لیے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ 22 لاکھ کےعوض علی نامی ایجنٹ سے سینیگال کے ویزے حاصل کئے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا جہاں اُن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں