آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری

ریکوڈک کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو دو ارب دینے،ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد، وزارت داخلہ کیلیے 276 ملین روپے کی منظوری


ویب ڈیسک August 22, 2024
(فوٹو : فائل)

ای سی سی نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے اور ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں منظور کیے گئے دیگر معاملات میں آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ وزارت داخلہ کے لیے 276 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی اور ریکوڈک منصوبے پر سکیورٹی کے لیے ایف سی بلوچستان کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں