آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری
ریکوڈک کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو دو ارب دینے،ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد، وزارت داخلہ کیلیے 276 ملین روپے کی منظوری
ای سی سی نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے اور ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں منظور کیے گئے دیگر معاملات میں آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ وزارت داخلہ کے لیے 276 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی اور ریکوڈک منصوبے پر سکیورٹی کے لیے ایف سی بلوچستان کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دی گئی۔