کے الیکٹرک نے بجلی مزید 3 روپے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی
جولائی 2024 کیلئے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا میں 29 اگست کو عوامی سماعت ہوگی
شہر قائد کے باسیوں کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے کیونکہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جولائی 2024 کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر نیپرا میں 29 اگست کو عوامی سماعت ہوگی،درخواست میں 3.09 روپے فی یونٹ ایف سی اے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق نیپرا درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد تحریری فیصلہ جاری کرے گی۔ عوامی سماعت کے بعد نیپرا کے فیصلے کے ذریعے واضح کیا جائےگا کہہ ایف سی اے کس مہینے کے بل میں لاگو ہوگا۔
کے الیکٹرک ترجمان نے وضاح کی کہ ایف سی اے کا انحصار ایندھن کی عالمی سطح پر قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس پر ہوتا ہے۔