مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز جیت لیے


فوٹو: ایمان خان/ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن
ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں کھیلی گئی چار روزہ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی ایمان خان اور بانو بٹ نےقازقستان کی حریفوں کو ہرا کر سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔
مزید پڑھیں: مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ، 6 پاکستانی فائٹرز فائنل میں پہنچ گئے
جونیئرز فلائَی ویٹ کیٹگری میں عبدالمنان اور ذیشان اکبرکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے حصے میں چار سلور میڈلز بھی آئے۔
تاجکستان اور قازقستان نے سات سات گولڈ میڈل کے ساتھ برتری ثابت کی۔ بحرین کی ٹیم نے تین گولڈ میڈل جیتے، کرغزستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد دو رہی۔