بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرابڑا ہیرا دریافت

1905 میں جنوبی افریقا میں دریافت ہونے والے 3106 قیراط کے کلنان ڈائمنڈ کے بعد سے دریافت ہونے والا سب سے بڑا پتھر ہے


ویب ڈیسک August 22, 2024

ایک کان کن کمپنی کے مطابق بوٹسوانا میں 2492 قیراط کا ایک بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 1905 میں جنوبی افریقا میں دریافت ہونے والے 3106 قیراط کے کلنان ڈائمنڈ کے بعد سے دریافت ہونے والا سب سے بڑا پتھر ہے۔

کینیڈین کان کن کمپنی لوکارا ڈائمنڈ کارپوریشن نے جمعرات کو اعلان کیا کہ 'غیر معمولی' ہیرا کمپنی کی کیرو کان میں سالم پایا گیا۔

کمپنی نے اس ہیرے کو ایک زبردست دریافت قرار دیتے ہوئے اسے "اب تک دریافت ہونے والے سب سے بڑے بغیر تراشے ہیروں میں سے ایک" قرار دیا ہے۔

کمپنی نے قیمتی اور بڑے ہیروں کی نشاندہی اور حفاظت کے لیے بنائی گئی میگا ڈائمنڈ ریکوری (ایم ڈی آر) ایکس رے ٹرانسمیشن (ایکس آر ٹی) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس ہیرے کا سراغ لگایا۔

لوکارا کے صدر اور سی ای او ولیم لیمب نے ایک بیان میں کہا کہ ہم 2492 قیراط کے اس غیر معمولی ہیرے کی بازیابی پر بہت خوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں