بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن پر 6 ماہ کی پابندی لگادی

شکیب الحسن کے غیر مناسب رویے سے بنگلا دیش کرکٹ کی تاریخ بھری پڑی ہے، سربراہ کرکٹ بورڈ


ویب ڈیسک July 07, 2014
شکیب الحسن پر ایشیا کپ میں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 3 میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ فوٹو؛ فائل

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سپر اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ناظم الحسن کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ شکیب الحسن کی جانب سے اس قسم کا رویہ اپنایا گیا ہو، شکیب الحسن کے غیر مناسب رویے سے بنگلا دیش کرکٹ کی تاریخ بھری پڑی ہے اور ان کے اس رویے سے پوری ٹیم براہ راست متاثر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے قوانین کی خلاف ورزی پر شکیب الحسن پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے اس دوران شکیب الحسن پر ہر قسم کی کرکٹ میں حصہ لینے پر پابندی ہو گی۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بغیر کیریبین پریمیئر لیگ کھیلنے ویسٹ انڈیز چلے گئے اور جب بنگلا دیش کے نئے کرکٹ کوچ چندریکا ہتھیروسنگھے نے انہیں یکم اگست تک واپس آکر ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے کا کہا لیکن انہوں نے واپس آنے کے بجائے ٹیسٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کی دھمکی دے دی جس پر کوچ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کو آگاہ کردیا، اس سے قبل بھی بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن پر ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 3 میچوں کی پابندی عائد کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں