جنوبی کوریا ہوٹل میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلاک
زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، حکام
جنوبی کوریا میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
جنوبی کوریا کے میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے جنوبی علاقے بوچیون میں گرینڈ پیلس ہوٹل کی 9 منزلہ عمارت کی آٹھویں منزل پر آگ لگی۔
عہدیدار یون ہیپ نے فائر اسٹیشن کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہوٹل کی آٹھویں منزل پر آگ شام کے وقت لگی اور فائر فائٹرز کے 46 ٹرک جائے وقوع پہنچ گئے اور 150 فائرفائٹرز نے امدادی کام شروع کردیا۔
موقع پر موجود فائر فائٹرز نے بتایا کہ اموات اور زخمیوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ آگ مزید پھیل گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ فائر فائٹرز نے 44 افراد کو بچالیا اور 100 افراد اپنی مدد آپ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
بوچیون کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کم ان جائے نے کہا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے تاہم زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں بہتر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ آگ کیسے لگی تاحال تعین نہیں ہوسکا تاہم اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔