آخری دم تک دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں مارا جائے گا سربراہ پاک فوج

دہشت گرد اور ان کے ٹھکانے ختم کرکے پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کا مشن مکمل کریں گے،جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک July 07, 2014
فوج مشکل وقت میں قبائلی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اورآئی ڈی پیز کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے،آرمی چیف فوٹو:آئی این پی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ آخری دم تک دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا اور پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کا مشن مکمل کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن کا جائزہ لینے میران شاہ پہنچے جہاں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے ان کا استقبال کیا جس کے بعدآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوان و افسرانوں سے ملاقات کرکے ان کے حوصلے کو سراہا، اس قع پر آرمی چیف کو آپریشن پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جس پر جنرل راحیل شریف نے آپریشن کی منصوبہ بندی،تیاری اور چیف آف کمانڈ کو سراہتے ہوئے آپریشن میں ہونےوالی اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل شریف نے آپریشن ضرب عضب کے شہدا اور زخمیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن پر قوم کی حمایت کو سراہتے ہیں،پاک فوج پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کا مشن مکمل کرے گی، ملک میں مقامی،غیر ملکی دہشت گرد اور ان کے ٹھکانے ختم کریں گےاورآخری دم تک دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں مارا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فوج مشکل وقت میں قبائلی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،آئی ڈی پیز کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے جبکہ وزیرستان کے امن اور تعمیر وترقی میں بھی فوج اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس میں اب تک زمینی اور فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جبکہ علاقے میں بم بنانے والی کئی فیکٹریاں بھی پکڑی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |