روال سال سندھ میں پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا
حیدرآباد کی رہائشی بچی میں پولیو کی تصدیق، سندھ میں پولیو زدہ بچوں کی تعداد 3 اور ملک بھر میں 16 ہوگئی ہے، محکمہ صحت
روال سال سندھ میں پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا، حیدرآباد کی رہائشی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر کے مطابق حیدرآباد لیاقت کالونی کی رہائشی بچی کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈی ایچ او حیدرآباد کے مطابق 29 ماہ کی منیزا بنت زبیر راجپوت کو ڈائیریا کے مرض میں مبتلا ہونے پر سول اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
ٹانگوں میں کمزوری کی شکایت پر سیمپل ٹیسٹ کیلیے اسلام آباد لیبارٹری بھجوائے گئے تھے، جہاں قومی ادارہ صحت نے بچی میں پولیو کی تصدیق کی ہے۔
ڈی ایچ او کے مطابق غذائی قلت کے باعث بچی پر پولیو وائرس کا حملہ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں پولیو کا کیس ظاہر ہونے کے بعد سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 3 اور ملک بھر میں 16 ہوگئی ہے۔