پہلا ٹیسٹ انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلی اننگ میں 23 رنز کی برتری

انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا کر 23 رنز کی برتری حاصل کرلی


ویب ڈیسک August 23, 2024
(تصویر: گیٹی امیجز)

انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا کر 23 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

مانچسٹر میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن بارش کی وجہ سے صرف57 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ انگلینڈ نے اپنی بیٹنگ کا آغاز 22 رنز بغیر کسی نقصان سے کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 56،جو روٹ 42، ڈین لارنس 30، کرس ووکس 25، بین ڈکٹ 18 اور کپتان اولی پوپ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ 72 اور گس ایٹکنسن 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کامجموعی اسکور 259 اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 3، پرابتھ جیاسوریا نے 2 اور وشوا جیا سوریا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلے دن کا کھیل:

میچ کے پہلے دن سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور 113 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان دھننجیاڈی سلوا اور مِلن رتھنایکے نے ذمہ دارانہ باری کھیلتے ہوئے بلاترتیب 74 اور 72 رنز بنائے اور ٹیم کو سہارہ دیا۔

کوشل مینڈس 24، دنیش چندیمل 17، وشوافرنینڈو 13، کمنڈو مینڈس 12، پرابتھ جیاسوریا 10، نشان مادوشکا 4، دِمُتھ کرو2 اور اینجلو میتھیوز 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسیتھا فرنینڈو 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر اور کرس ووکس نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ گس ایٹکنسن نے 2 اور مارک ووڈ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ نے اپنی اننگ میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 22 رنز بنا لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں