غزہ اسرائیلی دہشتگرد حملوں میں مزید 42 فلسطینی شہید

جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

فوٹو: رائٹرز

غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 42 فلسطینی شہید اور 163 زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقوں دیر البلاح اور خان یونس میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلاء کے نئے احکامات کے بعد ہزاروں فلسطینی دیر البلاح کے کچھ حصوں سے نقل مکانی کر گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 40 ہزار 265 ہوگئی جبکہ 93 ہزار 144 افراد زخمی ہیں۔


دوسری جانب جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران ایک صیہونی فوجی ہلاک ہوگیا جس کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کردی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اشکلون سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ نیکمیا 401 ویں بریگیڈ کی 46 ویں بٹالین میں سپاہی تھا جو ٹینک شکن میزائل حملے میں مارا گیا۔

اسرائیلی فوج 27 اکتوبر سے غزہ پر اپنے زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک اپنے 330 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرچکی ہے۔
Load Next Story