عمران خان آئین وقانون میں تبدیلی چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ میں آئیں پرویز رشید

عمران خان انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنا کردار ادا کریں،وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک July 07, 2014
دہشت گردی اور غلامی سے جات کیلئے آئی ڈی پیز کو گھر اورآرام کی فی الوقت قربانی دینا ہوگی،پرویز رشید، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان قانون،آئین اور الیکشن کمیشن میں کوئی تبدیلی چاہتے ہیں تو معاملہ پارلیمنٹ میں آئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنا کردار ادا کریں اور اگر وہ قانون،آئین اور الیکشن کمیشن میں کوئی تبدیلی چاہئے تو معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بنوں کا موسم تبدیل نہیں کرسکتے تاہم مشکل کی اس گھڑی میں آئی ڈی پیز کے ساتھ ہیں اور ان کے لئے خزانہ حاضر ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ ایک اوسط پاکستانی کی تنخواہ کے برابر پیسے آئی ڈی پیز کو دے رہے ہیں جبکہ ان متاثرین کو ان کی زمین کا قبضہ بھی واپس دلوا کررہیں گے تاہم دہشت گردی اور غلامی سے نجات کے لئے آئی ڈی پیز کو فی الوقت گھر اورآرام کی قربانی دینا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں