سپر ہائی وے پر مسافر بس اور مزدا ٹرک میں تصادم ایک مسافر جاں بحق


(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)
پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری بس کراچی سے سکھر جا رہی تھی۔
حادثہ کی وجہ مزدا ٹرک کے ڈرائیور کی غلطی بتائی گئی ہے جو رانگ وے سے شاہراہ پر آ رہا تھا۔
پولیس نے جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
سپرہائی وے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عطا اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔