ایک آدھ وزیر بغض کی آگ ٹھنڈی کرنے کے لئے چھپ کر باتوں کو ہوا دے رہے ہیں چوہدری نثار

وزیراعظم سے ملاقات کسی وزیر کی شکایت کرنے کے لئے نہیں کی بلکہ اس کا محور قومی،سیاسی اور ملکی معاملات تھے،وزیرداخلہ


ویب ڈیسک July 07, 2014
نہ تو کوئی میری وزارت میں مداخلت کررہا ہے اور نہ ہی کرسکتا ہے، وفاقی وزیر داخلہ،فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ کوئی میری وزارت میں مداخلت کررہا ہے اور نہ ہی کرسکتا ہے جبکہ وزیراعظم سے ملاقات بھی کسی وزیر کی شکایت لگانے کیلئے نہیں کی۔

اسلام آباد میں میڈٰیا سےبات کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے کہا کہ ملک مسائل کا شکار ہے اور میں ذاتی مسئلہ لے کر بیٹھ جاؤں یہ کیسے ممکن ہے جبکہ ایسا کبھی پہلے ہوا اور نہ ہی اب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی میری وزارت میں مداخلت کررہا ہے اور نہ ہی کرسکتا ہے جبکہ وزیراعظم سے ملاقات بھی کسی وزیر کی شکایت کرنے کے لئے نہیں کی بلکہ اس کا محور قومی،سیاسی اور ملکی معاملات تھے۔

چوہدری نثارعلی نے کہا کہ میرے اور اسحاق ڈار کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں بلکہ ہمارے درمیان ایک عزت واحترام کا رشتہ ہے اور مجھے حیرت ہوئی کہ اس سلسلے میں بار بار اسحاق ڈار کا نام لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ایک سے زائد گروپ بننے کا تاثر بھی غلط ہے جبکہ میرے کابینہ اور پارلیمانی پارٹی سے بہترین تعلقات ہیں اور مجھے کسی سچے،دیانت دار اور باکردار شخص کی تنقید سے کوئی تشویش نہیں ہوگی تاہم ایک آدھ وزیر بغض کی آگ ٹھنڈی کرنے کے لئے چھپ کر باتوں کو ہوا دے رہے ہیں تو اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں